Its 288 words, while 600 plus words required.
Not reporting based
No paragraphing
Written like article not as feature. Plz read what is feature
محمد عاصم
رول نمبر۔ 2K15/MC/46
فیچر
BS-II
عید گاہ حیدر آباد
حیدر آباد کے دل قاسم آباد میں واقع "عید گاہ" حیدر آباد کی مرکزی عید گاہ ہے۔ جسے خاص طور پر نماز عید کی ادائیگی کے لئے بنایا گیا تھا اس عید گاہ کو ایوب خان کے دور میں بنایا گیا تھا اور یہ عید گاہ رانی باغ کا ایک حصہ ہے۔ رانی باغ چار حصوں میں تقسیم ہے جس کا ایک حصہ عید گاہ ہے ، دوسرا حصہ عباس بھائی پارک ، تیسرا حصہ چڑیا گھر یا فن لینڈ اور چوتھا حصہ سندھ میو زیم پر مشتمل ہے ۔ عید گاہ کا رقبہ 4 ایکڑ پر مشتمل ہے ۔ عید گاہ سے مرا یہ ہے کہ کھلے آسمان اور میدان میں جہاں عید کی نماز ادا کی جاتی ہے اس جگہ کو عید گاہ کہتے ہیں۔ ہر سال یہاں پر لوگ نماز عید ادا کرنے کے لئے آتے ہیں ۔ عید الفطر اور بقر عید کی نماز عام طور پر لوگ حیدر آباد کے مختلف علاقوں سے ادا کرنے مرکزی عید گاہ کا رخ کرتے ہیں اور تقریباً 3سے 4ہزار لوگ نماز با جماعت ادا کرتے ہیں۔
عید گاہ حیدر آبادکے خوبصورت چار بڑے مینار ہیں جوکہ عید گاہ کی خوبصورتی کو چار چاند لگاتے ہیں۔ نماز عید کے علاوہ اور بھی تقریبات ہوتی ہیں ۔ عام طور پر مذہبی تقریبات ہوتی ہیں جس میں لوگ شامل ہوتے ہیں ۔ عام دنوں میں یہاں لوگ والک کرنے کیلئے آتے ہیں اور اکثر صبح اور شام کے اوقات میں لوگ یہاں پر والک کرتے ہیں اور قریبی علاقوں کے بچے یہاں پر کرکٹ میچ یا فٹ بال بھی کھیلتے نظر آتے ہیں۔
No comments:
Post a Comment