Not reporting based
No photo
Not in feature style
جم (فیچر )
محمد وقاص
رول نمبر۔ 2K15/MC/61
اس دور میں نت نئے فیشن اپنائے جا رہے ہیں وہیں جم جوائن کرنے کا فیشن عام دکھائی دیا جس میں نو جوان افراد اور مرد حضرات ہی نہیں بلکہ خواتین بھی اس فیشن میں پیش پیش دکھائی دے رہی ہیں۔ جم جوائن کرنے سے ایک تو دورِ جدید کا فیشن بھی مکمل ہو جاتا ہے اور انسان جم جا کر ورزش کے ذریعے اپنے آپ کو چست رکھتا ہے ۔ جم جانے کا ایک بڑا فائدہ یہ بھی ہے کہ انسان صحت مند رہتا ہے ۔ بعض من چلے نو جوان دوسروں کی حرص میں آکر جم جوائن کر لیتے ہیں مگر ان کا مستقل رہنا بہت ہی مشکل دکھائی دیتا ہے ۔ اس وقت شہر حیدر آباد میں کافی تعداد میں دکھائی دیتے ہیں جس میں کچھ معیاری اور کچھ غیر معیاری جم موجود ہیں۔ معیاری جم کا ماحول غیر معیاری جم سے بالکل ہی مختلف ہے جہاں بہترین مشینری دستیاب ہیں مگر ان بہترین مشینوں کو استعمال کرنے کیلئے بھاری معاوضے دےئے جاتے ہیں۔ یہ اخراجات ایک عام آدمی کی پہنچ سے دور ہیں۔ ان معیاری جموں میں ورزش کی اصلاح کیلئے بہترین استاد بھی موجود ہیں جو کہ اعلیٰ معیار کی ورزش سکھاتے ہیں اور ان اعلیٰ معیاری جموں میں اےئر کنڈیشن ماحول جدید مشینری کے ساتھ ساتھ ٹریننگ دی جاتی ہے ۔ اس کے بر عکس غیر معیاری جمز بھی موجود ہیں جن کا نہ تو ماحول بہتر ہوتا ہے اور نہ ہی جدید مشینری استعمال ہوتی ہے ان غیر معیاری جموں میں نہ ہی اچھے ٹرینرز ہوتے ہیں اور جو ہوتے ہیں وہ ورزش کے علم سے لا علم ہوتے ہیں اور ان غیر معیاری جمز کی نہ تو چھت ہوتی ہے بلکہ مشینری بھی زنگ آلود دکھائی دیتی ہے ۔ ایسے جمز زیادہ تر لوکل علاقوں میں پائے جاتے ہیں ان جمز کی فیس ایک عام آدمی کی پہنچ میں ہوتی ہے اور وہ اپنے درجے کے مطابق ورزش کرتے ہیں ۔ شہر حیدر آباد کے مشہور جمز مسل مینیا اور شاندار وغیرہ وغیرہ ہیں۔
ان جمز کا ماحول بہت خاص اور استاد کافی قابل ہوتے ہیں جن میں زیادہ تر میڈلز حاصل کئے ہوئے ہوتے ہیں اور کچھ ٹرینرز مسٹر حیدر آباد بھی ہوتے ہیں۔ بعض نوجوان اپنے استاد کو دیکھ کر جنون میں آکر ایسی خواہش اپنا لیتے ہیں کہ اپنے اپنے استاد جیسا ہی بننا ہے اور پھر وہ اپنے استاد کی رہنمائی میں ورزش کر کے اپنے کافی وقت گزار دیتے ہیں اور اپنے استاد جیسا بننے کی خواہش رکھتے ہیں۔ بعض نو جوان اپنے آپ کو بہت جلد ایک باڈی بلڈر کے روپ میں دیکھنا چاہتے ہیں اور اس کئے وہ کسی بھی قسم کی غیر معیاری دوا کا استعمال بھی کرتے ہیں جو ہماری صحت کے لئے مضر ہونے کے ساتھ سائیڈ افیکٹ بھی دے جاتی ہیں جن سے بچنا مشکل ہوجاتا ہے ۔ بعض نو جوان ایسے بھی ہوتے ہیں جنہیں ورزش کرتے ہوئے مشکل سے دو یا تین دن ہوتے ہیں اور وہ اپنے آپ کو اپنے من پسند ریسلر اور ہیرو سے ملانا شروع کردیتے ہیں اور کچھ آئینے کے سامنے اپنے آپ کو کھڑا کر کے پوزنگ دیتے ہیں۔
عام طور پر جم میں آنے والے واقعات جس میں وزن کا ہاتھ سے چھوٹ کر کسی اور پر گر جانا اور عجیب و غریب انداز سے ورزش کرنا ۔ مسل مینیا کے ٹرینر محمد محسن کا کہنا ہے کہ بہت سے نو جوان شوق کے طور پر جم جوائن کرلیتے ہیں مگر ورزش غیر سنجیدہ رویے سے کرتے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر نہیں آتے اور اپنے جسم کو نقصان پہنچاتے ہیں اور جسم خراب کر لیتے ہیں ۔ بعض مر د حضرات موٹاپے سے نجات کے لئے جم جوائن کر لیتے ہیں اور ٹریڈ مل اور سائیکلنگ کے ذریعے اپنا وزن کر تے ہیں۔
محمدعزیر جو کہ بے حد موٹے تھے انہوں نے جم جوائن کر کے محمد رضا کی رہنمائی میں اپنے وزن کو کم ہی نہیں بلکہ اپنا جسم خوبصورت اور چست بھی بنا لیا ہے ۔ ماریہ حیدر کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے حسن میں اضافے کیلئے اور اپنے شوہر کے طعنے سے بچنے کیلئے جم جوائن کیا۔
یوں تو خواتین بھی جم جوائن کر نے کے نئے نئے بہانے تلاش کر رہی ہیں اور اپنے آپ کو تندرست چست ، سلم اور اسمارٹ رکھنے کی کوشش میں جم کا رخ کر رہی ہیں۔
نام ۔ محمد وقاص
رول نمبر۔ 2K15/MC/61
No comments:
Post a Comment