Wednesday, 21 September 2016

حیدر آباد میں رونما ہوتی تبدیلیاں

Edited

حیدر آباد میں رونما ہوتی تبدیلیاں 

آرٹیکل 
محمد وقاص راجپوت 
بی ایس پارٹ ٹو رول نمبر 61

شہر حیدر آباد میں بھی پچھلے کچھ عرصے سے تبدیلیاں رونما ہوتی دکھائی دیتی ہیں۔ حالیہ تبدیلیوں میں شہر کی سڑکوں کی مرمت سر فہرست نظر آتی ہے۔ سڑکوں کی اس مرمت کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کے مختلف مسائل بھی سامنے آئے ہیں جن میں خراب سڑکوں کی وجہ سے لوگوں کو بہت دشواری کا سامنا کرنا پڑا ۔

شہرکے مختلف علاقے جن کی سڑکیں خستہ حال تھی۔ اب وہ پہلے سے بہتر دکھائی دینے لگی ہیں۔ ان علاقوں میں لطیف آباد ، حیدر آباد، ہیرا آباد، قابل ذکر ہیں۔ پہلے ان علاقوں سے شہریوں کا گزرنا بہت ہی مشکل کام تھا جوکہ اب سڑکوں کی مرمت کی وجہ سے بہتر دکھائی دیا ۔پہلے سڑکیں انتہائی خراب اور ٹوٹی ہوئی تھیں جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کا نظام انتہائی تباہ کن تھا سڑکیں مکمل طور تباہ حالی کا شکار تھیں جن کی وجہ سے شہریوں کو ٹرانسپورٹ کے مختلف مسائل کاسامنا کرنا پڑا ۔ 

پہلے سڑکوں پر گٹر کے ڈھکن تک نہ ہوتے تھے جس کی وجہ سے کافی حادثات دیکھنے میں آتے تھے جو کہ اب بمشکل دکھائی دیتے ہیں اور خاص طور پر برسات کے دنوں میں شہر حیدر آباد کی سڑکیں بد حال ، سیوریج کے نظام کی وجہ سے سمندر کا سماء سا باندھ لیتی تھیں اور ا ن سڑکوں پر بڑے بڑے کھڈے اور کھلے گٹر لوگوں کی جان کو آجاتے تھے، اور جس کی وجہ سے بہت سے حادثات ہو جاتے تھے ۔ مگر اب حالات پہلے کی بنسبت بہتر دکھائی دیتے ہیں۔
حیدر آباد میں ترقیاتی کام کے دوران ماحولیاتی آلودگی بھی پیدا ہوئی اور ساتھ ساتھ ٹریفک جام جیسی صورت حال بھی پیدا ہوئی جب حیدر آباد میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری تھے اور سڑکوں کی مرمت کی جا رہی تھی اس وقت ایک سڑک بناتے ہوئے اس سڑک کا ٹریفک دوسری سڑک پر منتقل کر دیتے تھے جس کی وجہ سے ٹریفک جام کی صورت حال پیدا ہوتی ۔
ان ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ حیدر آباد میں نئے مالز بھی بنائے جا رہے ہیں جس میں داؤد مال، میگنم مال ، مال آف حیدر آباد اور ینٹ مال وغیرہ وغیرہ شامل ہیں۔ 
حالیہ دنوں میں بو لیورڈ مال کی اوپننگ کے بعد حیدر آباد کی عوام بڑی تعدد میں بو لیورڈ مال کی طرف سفر کرتی دکھائی دیتی ہے جسکی خاص وجہ Cinepexسینما ہے جو شہریوں کے لئے کشش کا باعث بنا ہوا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ آنے والے کچھ عرصے میں ایسے مزید مالز حیدر آباد کی زینت بنیں گے جس سے حیدر آباد کی قسمت میں چارچاند لگتے دکھائی دیتے ہیں۔ مال کے ساتھ ساتھ سپر مارکیٹ بھی حیدر آباد میں بنائی جا رہی ہیں اور کچھ بن بھی چکی ہیں جن میں میکس بچت، داؤد مارٹ اور بیگ مارٹ شامل ہیں۔
دیکھا جائے تو مارٹس کی وجہ سے دکانوں کی سیل پر خاصا اثر پڑا ہے کیونکہ اس مہنگائی کے دور میں ہر آدمی دو پیسے بچانا چاہتا ہے اور اسی لئے مارٹس کا رخ کرتا ہے ۔ مارٹس میں پیسے کی بچت کے ساتھ ساتھ اچھی کوالٹی کی چیزیں ایک ہی بلڈنگ کی نیچے سب سامان دستیاب ہوتا ہے۔ 
اور تو اور ریسٹورینٹ بھی اس دوڑ میں شامل ہیں جو حیدر آباد کی رونما ہوتی ہوئی تبدیلیوں کا سبب بنتے ہیں جن میں لاموش ، لال قلعہ، رائل تاج، روف ٹاپ اور بہت سے بڑے انٹرنیشنل معیار کے ریسٹورنٹ موجود ہیں جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ ان بڑے بڑے ریسٹورنٹس کی تاب لاتے ہوئے فاسٹ فوڈ کا رجحان بھی پروان چڑھتا دکھائی دیتا ہے ۔ حیدر آباد کے مشہور فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں مرچی360، آکسیجن ، شمع تکہ ، پے ۔کے جیسے ریسٹورنٹس شہر کے مختلف علاقوں میں دکھائی دیتے ہیں اور یہ تمام تبدیلیاں شہر حیدر آباد کی رونما ہوتی ہوئی تبدیلیوں میں شامل ہیں۔ 
محمد وقاص
2K15/MC/61 

No comments:

Post a Comment